برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ درست ہے، بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے ریگولیٹری ادارہ موجود ہے۔
آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دی
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کریں گے،یہ پابندی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے، گیمنگ سروسز اور لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارمز کے حوالے قوانین سخت کر رہے ہیں۔
برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں پچھلے ماہ مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آلات کے استعمال کو محدود کیا جا سکے۔
