محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری ، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ میں بھی بارش متوقع ہے۔

اسی طرح وادی نیلم، مظفر آباد، راولا کوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی میں بارش کاامکان ہے، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ژوب، شیرانی، زیارت، کوہلو، نصیر آباد، کوئٹہ میں بارش متوقع ہے ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیر پور، دادو، گھوٹکی، کشمورمیں بھی بارش کاامکان ہے۔
