کراچی میں سی ٹی ڈی نے مختلف مقامات پرکارروائیاں کرکے 5مبینہ دہشتگرد گرفتار کرلئے۔
حکام کے مطابق گرفتار 3 مبینہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے،2 مبینہ دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج ہندوستان سے ہے۔
بی ایل اے کا ایک دہشتگرد بلوچستان میں ایف سی پر آئی ای ڈی حملے میں ملوث ہے،مبینہ دہشتگرد نے سال 2024 میں بی ایل اے کے کیمپ سے تربیت حاصل کی۔

گرفتار بی ایل اے دہشتگرد کراچی میں حساس مقامات پر حملے کیلئےساتھیوں کے منتظر تھے،فتنہ الخوارج کے 2 دہشتگردوں نے 2024 میں افغانستان میں تربیت حاصل کی۔
ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دفاتر کی ریکی کمانڈر کو بھیجی،گرفتار دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغانستان سے آنے والی تشکیل کے منتظر تھے،گرفتار پانچوں مبینہ دہشتگردوں سے 5 پستول اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے۔
