لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کرنے والی قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور قوم سے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہے۔ اور پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو میدان میں بھرپور اعتماد کے ساتھ کھیل کر ملک کا نام روشن کرنا چاہیے۔ اب وقت آگیا ہے کہ قوم اپنی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کرے اور ان کے ساتھ کھڑی ہو تاکہ وہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
Wishing good luck to our national women’s team for #T20WorldCup. Pakistan ka parcham apke haath me aur qoum ki duayen apke sath hain. Go make us proud.
Pakistan, it’s time to #BackOurGirls. 🇵🇰
— Babar Azam (@babarazam258) June 14, 2026
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی میں بڑے فیصلوں کی تیاری، ٹیسٹ کپتانی سمیت اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا امکان
واضح رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنے مہم کا آغاز کرے گی۔
