انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر اولی رابنسن گھٹنے کی تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ نئے کھلاڑی ہینری کروکومب کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اولی رابنسن کو جمعہ کے روز ٹریننگ سیشن کے بعد دائیں گھٹنے میں درد محسوس ہوا جس کے بعد احتیاطی طور پر ان کا سکین بھی کرایا گیا۔ اسی انجری کے باعث انہیں سیریز کے دوسرے میچ سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
Ollie Robinson has been ruled out of the 2nd Test at the Oval because of soreness in his right knee.
The @SussexCCC captain was player of the match @HomeOfCricket in England’s victory in the 1st Test. #bbccricket #ENGvNZ pic.twitter.com/wKhBSc96yB
— Test Match Special (@bbctms) June 14, 2026
اولی رابنسن نے لارڈز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو 115 رنز سے فتح دلائی تھی۔ اس میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ ٹیم پہلے ہی کپتان بین اسٹوکس اور فاسٹ باؤلر گس ایٹکنسن کی خدمات سے محروم ہو چکی ہے جو ایک الگ معاملے کی انکوائری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔
