تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہو گئی۔
امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ ہونے کی خبروں کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں۔
برطانوی خام تیل تین فیصد سے زائد سستا ہونے سے فی بیرل قیمت 87 ڈالر تک پہنچ گئی، امریکی خام تیل فی بیرل 84 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ آئل چار فیصدسے زائد سستا ہونے کے بعد فی بیرل 83 ڈالر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کھل جائے گی جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی چوبیس گھنٹوں کے دوران معاہدے پر دستخط ہونے کی خوشخبری سنائی ہے، معاہدہ ہونے کی صورت میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات بھی سستی ہو جائیں گی۔
دو دن میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
یاد رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کا اثر پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، معاہدہ ہو جانے کی صورت میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی ہو سکتی ہے لیکن حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔
