امریکا میں اسکائی ڈائیونگ ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام 12 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے شہر کینساس کے بٹلر میموریل ایئرپورٹ پر ایک طیارہ پرواز کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
حکام کے مطابق جہاز میں ایک پائلٹ اور 11 اسکائی ڈائیورز سوار تھے، جہاز میں سوار افراد میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔
ڈومینیکن ریپبلک، ہنگامی لینڈنگ کے دوران طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
بیٹس کاؤنٹی کے پولیس افسر کا کہنا ہے کہ جہاز کو حادثہ دن ساڑھے 11 بجے پیش آیا۔ حادثے کے بعد ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
اس سے قبل امریکی میرین کور کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ واشنگٹن میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوان پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
