ممتاز عالم دین مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی انتقال کر گئے۔
عبدالقیوم خان منہاج القرآن کے دارالافتاء کے سربراہ علوم اسلامیہ اور فقہ کے استاد تھے، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے ہزاروں شاگرداندرون، بیرون ملک دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
ملک کے ممتاز عالم دین انتقال کر گئے
مرحوم 38 سال سے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے، ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز مغرب منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ چئیرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری پڑھائیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرحوم کے وصال پرے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
