پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا، ندیم ارشد

ارشد ندیم

اسلام آباد: اولمپکس گولڈ میڈلسٹ اور قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے وزیر اعظم ہاؤس میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ میں کہا کہ وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جو عزت کھلاڑی کو دی جاتی ہے وہ سب سے اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ نے گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔ 14 اگست گولڈ میڈل کے ساتھ منائیں گے۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے اس میں مزید جوش و جذبہ پیدا ہوتا ہے اور پورے پاکستان نے میرا استقبال میری محنت سے زیادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عہد کریں کہ عوامی ترقی کے لیے کام کریں گے، صدر مملکت

ارشد ندیم نے کہا کہ میں نے آل پنجاب کرکٹ کھیلی ہے۔ لیکن بھائی نے کہا کہ کرکٹ چھوڑ کر ایتھلیٹس میں آ جاؤ جس کے بعد میں نے جیولین تھرو 2012 سے شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اب تک کئی ریکارڈز قائم کر چکا ہوں۔ اللّٰہ تعالیٰ مجھے فٹ رکھے میں ورلڈ ریکارڈ قائم کروں گا۔


متعلقہ خبریں