اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر سے بھی تجاوز کرنے لگی تھی، تاہم حکومت نے انتہائی مشکل حالات میں قیمتوں کو قابو میں رکھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پوری دنیا نے محسوس کیے اور پاکستان بھی اس صورتحال سے متاثر ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور تیل کی قیمتوں کو بہت مشکل سے کنٹرول کیا۔
اصلاحات کا سفر جاری رہے گا، معاشی ثمرات ہر شہری تک پہنچائیں گے، وزیر اعظم
وفاقی وزیر داخلہ نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اور اتحادی جماعتوں کے درمیان رابطے برقرار ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
محسن نقوی نے زراعت کے شعبے میں مسلسل گراوٹ کو تشویشناک قراردیتے ہوئے کہا کہ زرعی پیداوار میں کمی ملک کی معیشت کے لیے بڑا چیلنج ہے، جس پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
