وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں تبدیلی کر دی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم لیوی کی شرح میں بھی ردو بدل کر دیا گیا ہے، پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر لیوی میں 8 روپے 67 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 116 روپے 8 پیسے سے کم ہو کر 106 روپے 74 پیسے ہو گئی ہے ، ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 44 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 53 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر برقرار رکھا گیا ہے، اس کے علاوہ مٹی کے تیل پر فی لیٹر لیوی 20 روپے 36 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا
لائٹ ڈیزل آئل پر فی لیٹر لیوی 15 روپے 84 پیسے ہے، ہائی اوکٹین پر لیوی 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر جبکہ فرنس آئل پر لیوی 77 روپے فی لیٹر ہے جس میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے۔
