چکوال میں بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی سی ڈی کا ردعمل آگیا۔
ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے کہ چکوال واقعہ پر رنجیدہ ہیں اور متاثرہ فیملی سے دلی تعزیت کرتے ہیں،واقعہ کی تحقیقات میں شفافیت اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔

فائرنگ کرنے والے سی سی ڈی اہلکار کو معطل کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے،اہلکار کی رائفل اور استعمال شدہ گولیوں کے خول ریکارڈ کا حصہ بنا لیے گئے۔
فائرنگ کرنے والے اہلکار نے محکمانہ ایس او پیز کی صریحاً خلاف ورزی کی،واقعہ کے حقائق جاننے کیلئے جے آئی ٹی شفاف تحقیقات کر رہی ہے۔

متاثرہ فیملی کو تحقیقات میں ہونے والی ہر پیشرفت سے آگاہ رکھا جا رہا ہے،کیس کو جلد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
