محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 15 جون بروز پیر طلب کر لیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ اجلاس بادشاہی مسجد لاہور کے اقبال ہال میں منعقد ہوگا، جہاں ملک بھر سے موصول ہونے والی چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری جانب زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس بھی اسی وقت کوہسار بلاک اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت ہوں گے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات اور محکمہ موسمیات کی رپورٹس کی روشنی میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔
بارش سے بنوں میں 4 افراد جاں بحق، مختلف علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
دوسری جانب پیشگوئی کی گئی ہے کہ پندرہ جون بروز پیر کو چاند نظر آنے کا امکان کم ہے، چاند سولہ جون بروز منگل کو نظر آنے کا امکان ہے اس طرح یکم محرم الحرام 17 جون کو ہو سکتا ہے۔
چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
