میکسیکو میں 5.22 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور متاثرہ علاقوں کی نگرانی جاری ہے۔
دوسری جانب جرمن ریسرچ سینٹر برائے ارضیاتی علوم کے مطابق زلزلے کی شدت 5.22 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 10 کلومیٹر تھی۔
فلپائن میں 8.2 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
ماہرین کے مطابق کم گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے نسبتاً زیادہ شدت سے محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے، زلزلے کے بعد کسی ممکنہ آفٹر شاک کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
