تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کی بنیاد ایران کو نظرانداز کر کے نہیں رکھی جا سکتی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ فوجی طاقت کے باوجود قومی یکجہتی اور عوامی مزاحمت نے دنیا کو ایران کی اصل طاقت کا احساس دلایا ہے۔ جبکہ عوامی حمایت ایران کی سفارتی پالیسی کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ خطے میں پائیدار سلامتی صرف اسی وقت ممکن ہے جب ایران سمیت تمام ممالک کو شامل کر کے تعاون کی بنیاد پر پالیسی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کی حفاظت مزید سخت کر دی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
عباس عراقچی نے کہا کہ خطے کے ممالک اب اس حقیقت کو تسلیم کر رہے ہیں کہ اقتصادی ترقی اور دیرپا استحکام کا راستہ باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے احترام سے ہی نکلتا ہے۔
