آئی جی آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی شرپسندی مسترد کر کے واپس جا رہے ہیں،احتجاج چھوڑ کر واپس جانے والوں کو سفری سہولیات فراہم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالعدم کمیٹی احتجاج چھوڑ کر جانے والے شہریوں کو دھمکا رہی ہے،دوسری جانب آزادکشمیر پولیس نے گرفتاریوں سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن پراپیگنڈا مسترد کر دیا۔
لیک مبینہ آڈیو پرحکومت متحرک، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کیخلاف تحقیقات کا اعلان
ترجمان کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی معصوم لوگوں کو ورغلا کر اور لالچ دے کر راولاکوٹ لائی تھی،لوگ کمیٹی رہنماؤں کے مجرمانہ کردار اور شرپسندی کے باعث احتجاج چھوڑ رہے ہیں۔
احتجاج چھوڑ کر جانے والوں کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں،واپس جانے والوں کی گرفتاری کی باتیں بے بنیاد، غلط اور جھوٹی ہیں،واپس جانے والوں کی سہولت کیلئے راولاکوٹ میں مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔
