بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سہیل آفریدی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی،رجسٹرار ہائیکورٹ نے اعتراضات کے ساتھ درخواست سماعت کے لیے مقرر کی۔
وفاق خیبرپختونخوا کے آئینی، مالی اور ترقیاتی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے، سہیل آفریدی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو کل درخواست پر سماعت کریں گے،سہیل آفریدی نے گزشتہ ہفتے جیل میں بانی سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
وزیرِ خزانہ کے پی مزمل اسلم کی بھی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔
