ویمنز ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ کل 14 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔ یہ اہم اور سنسنی خیز مقابلہ برمنگھم کے تاریخی ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ٹی 20 ویمن ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ جس میں پہلی بار 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ایونٹ کے دوران مجموعی طور پر 7 مختلف مقامات پر 33 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 5 جولائی کو لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، 14 ٹیموں کے درمیان 54 میچز ہونگے
روایتی حریف بھارت کے خلاف پہلے میچ کے بعد پاکستان اپنا دوسرا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ، تیسرا میچ 20 جون کو بنگلادیش، چوتھا میچ 23 جون کو آسٹریلیا اور پانچواں میچ 27 جون کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔
