صادق آباد میں ہزارہ ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی۔
ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے والی بوگی کو علیحدہ کردیا گیا ہے،آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
پاکستان ریلویز نے 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں
ہزارہ ایکسپریس کراچی سے ہزارہ جارہی تھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ریسکیو آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ لگنے کے بعد بوگی میں بھگدڑ مچ گئی ، کئی مسافروں نے بوگی سے کود کر جان بچائی۔
