امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 فیصد گر گئیں۔
عالمی مارکیٹ میں برطانوی خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد برطانوی خام تیل کی نئی قیمت 83.70 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اس کے علاوہ امریکی خام تیل کی قیمت 3.75 ڈالر کمی کے بعد 80.76 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔
پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل مہنگا ہو گیا
یاد رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امن معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزر لینڈ میں ہوں گے۔
