مریم نواز پوری تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں، عظمی بخاری

Uzma Bukhari

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پوری تحریک انصاف کے اعصاب پر سوار ہیں۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں، 9 مئی کے مرکزی ملزمان اور شرپسندوں کو سیاست کے لبادے میں چھپنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ آج بھی باز نہیں آئے، دوسرا 9 مئی کرنے کی پلاننگ کر رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر آپ کو شرمندگی ہے نہ آپ نے کبھی اعتراف کیا، جب شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کر رہے تھے تب ملک و قوم کا خیال کیوں نہیں آیا۔

عمران حکومت کیخلاف منی لانڈرنگ کے پیسوں سے عدم اعتماد ہوا ، شیخ رشید

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا انتشاری ٹولہ اپنے غیر سیاسی گناہوں کا ملبہ مریم نواز کے کھاتے میں مت ڈالے، مریم نواز کو بانی پی ٹی آئی اور جعلی پیرنی کی فرمائش پر موت کی چکی میں قید رکھا گیا۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے عمرانی آمریت کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا کبھی جیل میں سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ آپ کو مریم نواز نے فوجی تنصیبات پر حملوں اور شہدا کی یادگاروں کو جلانے کا نہیں کہا تھا، اپنے جرائم کو انسانی حقوق، عورت کارڈ اور آئین کے پیچھے مت چھپائیں۔


متعلقہ خبریں