دوسرا ٹی 20، انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دیدی


چار ٹی 20 میچو ں پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دیدی۔

دوسرے ٹی 20 میچ میں میزبان  ٹیم انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر184 رن کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں گرین شرٹ کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 160 رن پر آئوٹ ہو گئی۔

27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے خطرات کی پیش گوئی

قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان 21گیندوں پر 45 رن بنا کر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم 32 اورافتخار احمد نے 23 رن بنائے، عمادوسیم 22،اعظم خان 11 اور شاداب خان 3رن بنا سکے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ریس ٹوپلے نے 3، معین علی اور جوفرا آرچر نے2، 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس جارڈن،عادل رشید اورلیام لونگٹسن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی، انگلش ٹیم مقررہ اوورز میں 183 سکور بنائے، کپتان جوز بٹلر نے 84 رن کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 37،جونی بیئراسٹو 21 رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔

ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ، اطلاق یکم جولائی سے ہو گا

قومی ٹیم کے بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عماد وسیم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔

4میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے، خیال رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں