آئر لینڈ کا رواں ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر نے کا اعلان

irish pm

آئرش وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرسکتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سائمن ہیرس نے لانگ فورڈ میں سن 1834سے1852کے درمیان ملک میں پڑنے والی ہولناک قحط سالی کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطی،غزہ اور اسرائیل کے معاملے میں ہمارا موقف واضح ہے، وہاں فوری طور پر جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فراہمی ممکن بنانے کی ضرورت ہے۔

ایرانی ملٹری چیف کا ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل اس مسئلے کا نا گزیر حل ہے ،آئرلینڈ اس ماہ کے آخر تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر سکتا ہے جس کیلیے مشترکہ نظریات کے حامل ممالک سے بھی مشاورت جاری ہے۔

آئرش وزیراعظم نے کہا کہ ہم اسرائیل سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، کسی بھی ملک سے نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ فلسطین کی طرح اسرائیلی عوام کی اکثریت بھی خطے میں امن و آشتی،سلامتی اور خوش حالی کے ماحول میں رہنے کو ترجیح دیتی ہے۔


متعلقہ خبریں