سعودی عرب، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں موسلا دھار بارشیں

سعودی عرب، دبئی، شارجہ rain

سعودی عرب، دبئی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی، ابوظہبی اور راس الخیمہ میں موسلادھار بارشوں کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور متعدد دفاتر میں دو دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں،گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

دبئی پولیس کی جانب سے پبلک سیفٹی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے، پولیس نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب سمیت ابوظہبی اور دبئی کے شہری علاقوں کے علاوہ طوفانی بارشوں سے صحرائی وادیاں پانی سے بھر گئی ہیں۔

ریاض، الخرج، القصیم، بریدہ، دمام،الخبر، الاحساء،الجبیل اور دیگر علاقوں میں تیز بارشوں سے شہروں کی اہم شاہراہیں اور انڈر پاسز میں پانی بھرگیا جب کہ گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔

سعودی عرب کا دنیا کو پولیو فری بنانے کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی کاروباری مراکز میں داخل ہو گیا، کئی پروازیں بھی منسوخ کرنا پڑ گئیں، سعودی عرب کے شہروں دمام اور الخبر میں بارش کے کی وجہ سے بلدیہ نے تمام انڈر پاس اور پل بند کردیے جب کہ عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

دبئی، ابوظہبی اور فجیرہ میں گزشتہ روز سے تیز بارشوں کا آغاز ہوا، بارشوں کی وجہ سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں