ایف آئی اے کا پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ

fia

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں واقع پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں چھاپہ مارا۔

معیشت بحال کی جانب گامزن،مہنگائی کم ہوگئی

موقر قومی اخبار کے مطابق ایف آئی اے حکام پی سی بی کی ہیڈ آف ٹکٹنگ ماہ وش عمر کو اپنے ساتھ لے گئے اور ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں ماہ وش عمر کا بیان ریکارڈ کیا۔

چھاپے کے بعد پی سی بی اسٹاف میں کھلبلی مچ گئی۔پی سی بی نے چھاپے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل میچوں اور پی ایس ایل ٹکٹوں میں ہونے والی مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ان کا اہم بیان ریکارڈ کیا گیا۔

این اے 154،الیکشن کمیشن نے عبد الرحمان کانجو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا

یہ چھاپہ اس لئے حیران کن ہے کیوں کہ پی سی بی چئیرمین محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں۔ ایف آئی اے اور پی سی بی کے سربراہ وہی ہیں۔

یاد رہے پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت میں بے قاعدگی سامنے آئی تھی ۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں