پاک فوج دنیا کی طاقتور افواج میں شامل، نئی فہرست جاری

افواج

واشنگٹن: دنیا کی طاقتور ترین 145 ممالک کی افواج کی فہرست جاری کردی گئی جس میں اولین 10 افواج میں پاکستان بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں برس جاری کی گئی فہرست میں پاک فوج دنیا کی 145 میں سے طاقتور ترین افواج میں نویں نمبر پر ہے اور پاک فوج کی انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔

فہرست میں 0.0699 انڈیکس ریٹنگ کے ساتھ امریکہ اوّل نمبر پر ہے جبکہ روس دوسرے اور چین تیسرے نمبر پر ہے جن کی انڈیکس ریٹنگ بالترتیب 0.0702 اور 0.0706 ہے۔

اس انڈیکس میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بھارت اور جنوبی کوریا جبکہ برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اٹلی دسویں نمبر پر ہے۔

گلوبل فائر پاور کے مطابق کمزور ترین افواج میں بھوٹان، ملڈووا اور سرینیم کی افواج شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پریس کلب کے باہر موجود مظاہرین کیلئے انٹیلیجنس تھریٹ الرٹ جاری

عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ گلوبل فائر پاور دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کرتی ہے اور یہ فہرست مذکورہ ملک کے 60 عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی جاتی ہے۔

ان عناصر میں جغرافیائی اہمیت، ملٹری یونٹس کی تعداد اور معاشی حالات بھی شامل ہیں۔ ان عناصر کی مدد سے دنیا کی طاقتور ترین افواج کا انڈیکس ریٹ تیار کیا جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں