معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ طلبہ کا احتجاج پرامن تھا ان پر تشدد افسوسناک ہے۔
بھارتی تعلیمی نظام میں مبینہ پیپر لیک کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی پرامن تحریک تھی، تاہم اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے طلبہ اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔ ان کے مطابق پیپر لیک ایک نہایت سنگین مسئلہ ہے اور یہ حوصلہ افزا امر ہے کہ ملک کے طلبہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
It was such a peaceful movement, feel so sad that it had to take a violent turn. My heart goes out to the students and their families who were hurt. Paper leak is a very serious issue, and I am glad to know n see that the kids of our country have come together for a better…
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 22, 2026
انہوں نے طلبہ کے عزم، خلوص اور تعلیم کے لیے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ نسل اپنی محنت اور تعلیم سے بھارت کا نام روشن کرے گی۔ اداکار کا کہنا تھا کہ احتجاج کا پرامن انداز قابلِ تحسین ہے اور طلبہ نے جمہوری طریقے سے اپنا مؤقف پیش کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاملہ طلبہ اور تعلیمی نظام کے درمیان ہے، اسے سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے اور اس جدوجہد کا اصل کریڈٹ صرف طلبہ کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت طلبہ کی آواز سنے گی، ان کی حمایت کرے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثبت اقدامات کرے گی۔
بالی ووڈ کے تینوں خانز کو طلبہ احتجاج پر خاموشی مہنگی پڑ گئی
اپنے پیغام کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو معاشرے کا سب سے بڑا رجحان اور فیشن بننا چاہیے، تاکہ دنیا بھر سے طلبہ بھارت تعلیم حاصل کرنے آئیں اور ملک ایک عالمی تعلیمی مرکز بن جائے۔
