وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔
کابینہ ڈویژن نے اپریل سے جون 2026 کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر حکام کو بیرون ملک سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
توشہ خانہ ریکارڈ جاری
اپریل تا جون 2026 کے دوران مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف موصول ہوئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
شفافیت اور… pic.twitter.com/MAi1dkPqRw— Iram (Summan) Dar ♌ (@summandar01) July 23, 2026
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملنے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے مطابق کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کو مختلف غیر ملکی شخصیات کی جانب سے شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قلم، کف لنکس، ٹائی اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ انہیں ایرانی دستکاری، چینی اسکرول پینٹنگ اور چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل بھی بطور تحفہ دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو بھی مختلف سرکاری تحائف موصول ہوئے، جن میں مصری مجسمے، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر تحائف شامل ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو بھی بطور سرکاری تحفہ ڈائمنڈ کلیکشن کی ایک رِسٹ واچ دی گئی۔
دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
کابینہ ڈویژن کے مطابق تمام تحائف کی مالیت کا تعین (ویلیوایشن) جاری ہے، جس کے بعد توشہ خانہ قواعد و ضوابط کے مطابق آئندہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
