اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، بیرسٹر علی ظفر

علی ظفر

تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے قانون کے مطابق فیصلے کرنے کی روایت قائم رکھی، عدالت نے پی ٹی آئی کو انتخابی نشان واپس دینے کا حکم دیا ہے ، اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے انصاف کے ساتھ فصیلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کا نشان زبردستی چھینا گیا تھا، پی ٹی آئی کو الیکشن سے کوئی روک نہیں سکتا۔

الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل، پی ٹی آئی کو بلا واپس مل گیا

پی ٹی آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ خود کو پی ٹی آئی ممبر کہنے والے بھی چاہتے تھے انتخابی نشان نہ دیا جائے، انتخابی نشان ایک پارٹی سے لینا سیاسی جماعت کو غیرفعال کرنا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کا انتخابی نشان ویب سائٹ پر ڈالنے کا کہا ہے، اگر الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان ویب سائٹ پر نہیں ڈالا تو توہین عدالت ہو گی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں