پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے سب نے بہت محنت کی ،ذکااشرف

zaka ashraf

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ پلیئر ڈرافٹ 2024 نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے، جہاں فرنچائزز ٹورنامنٹ کے نویں ایڈیشن کیلئے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

سرفراز احمد مسلسل 9 ویں سیزن کے لئے کوئٹہ کے کپتان مقرر

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی پی ایس ایل کے پلئیرز ڈرافٹ میں شرکت کی ، فرنچائز اونر، کوچز اور کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی۔

تقریب سے خطاب کے دوران ذکااشرف کا کہنا تھا کہ تمام فرنچائززپی ایس ایل کی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتی ہیں ہیں ، لیگ کو کامیاب بنانے کیلئےحکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا کلیدی کردار ہے، سب نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے۔

پی ایس ایل 9 ڈرافٹنگ: عامر کوئٹہ، فخر زمان لاہور کا حصہ بن گئے

انکا کہنا تھا کہ ہم نے 2016میں جو ایک پودا لگایا تھا وہ آج ایک درخت بن گیا ہے،میری طرف سے تمام ٹیموں کیلئے نیک خواہشات ہیں۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی،لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔


متعلقہ خبریں