شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

shaheen afridi

ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان کون ہونگے؟ پی سی بی نے نام کا اعلان کردیا


فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم کے نائب کپتان ہونگے۔

انڈر19 ایشیا کپ ،پاکستان نے افغانستان کو بھی پچھاڑ دیا

دوسری جانب پی سی بی نے ایشیا کپ جیتنے والی پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کیلئے36لاکھ روپے انعام کااعلان کیا ہے۔

ذکا اشرف نے نیپال میں منعقدہ ٹی 20 وہیل چیئر کرکٹ ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کوانعام دیا۔

افغانستان سے ہارنے کے بعد بابراعظم کی آنکھوں میں آنسو تھے، افغان اوپنر کا انکشاف

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکااشرف کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہمیں آپ تمام کھلاڑیوں اور وہیل چیئر کرکٹ مینجمنٹ پر فخرہے،آپ تمام لوگ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک اوردنیا میں پاکستان کانام روشن کررہے۔

وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کو زیادہ گراؤنڈز اور ٹریننگ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں