آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹوئنٹی 20 انٹر نیشنل میچ میں بھارت نے 2 وکٹ سے کامیابی سمیٹی تھی۔
تفصیلات کے مطابق رنکو سنگھ نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا تھا تاہم ان کا یہ سکسر ز شمار نہیں ہوا کیونکہ نوبال ہونے کی وجہ سے ملنے والے ایک رن کی وجہ سے بھارت کو فاتح قرار دے دیا گیا۔
دور ہ آسٹریلیا سے انکار ، پی سی بی نے حارث رئوف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا
مذکورہ فیصلہ آئی سی سی قواعد کی وجہ سے کیا گیا، رنکو نے 14 گیندوں پر 22 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔
رنکو کو آخری گیند فتح کے لیے ایک رن در کار تھا لیکن انھوں نے چھکا جڑا۔
تاہم آفیشل کی طرف سے نو بال سائرن بجنے پر بھارتی ٹیم کی وکٹری کا بگل بج گیا۔
دورہ آسٹریلیا ،چیف سیلکٹر کی تنقید پر حارث رئوف کا بھی ردعمل آگیا
آئی سی سی شق 41.17.2 کے تحت چونکہ نو بال ہوتے ہی بھارت میچ جیت چکا تھا اس لیے اس کے بعد بننے والے رنز کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کا دورہ بھارت شروع ہوچکا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔