شاندار بلے بازی ،فخر زمان کیلئے بڑے انعام کا اعلان کردیا گیا

fakhar zaman

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذکا اشرف نے فخر زمان کی آج کی126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کو سراہا۔

پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کیلئے450رنزبنانے چاہئیں تھے ، کیوی کپتان

ذکا اشرف نے آج کی شاندار پرفارمنس پر فخر زمان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا مجھے امید ہے کے آپ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اوپنر فخر زمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کو شکست ، پاکستان نے نئی تاریخ رقم کردی

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہر گیم ہمارے لیے ڈو اور ڈائی والی ہے، پلان کے مطابق بیٹنگ کی، آج میرا لکی دن تھا۔

خیال رہے کہ فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ہے جس میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں۔فخر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے ہرا دیا ہے۔


متعلقہ خبریں