شاہد آفریدی ایک بار پھر ذکا اشرف پر برس پڑے


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

مقامی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف خود لوگوں کو اپنے خلاف باتیں کرنے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔

افغانستان کی ٹیم جیت کی حق دار تھی، شاہد آفریدی

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کسی کلب کے چیئرمین نہیں ہیں، وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہیں، انہیں بہت سی چیزوں کو دیکھنا چاہیے، آپ الٹا میڈیا ہاؤسز کے مالکان کو فون کر کے کہتے ہیں لوگ میرے بارے باتیں کررہے ہیں، خدا کے لئے آپ چیئرمین ہو، آپ ڈیلیور کرو، کام کرو۔

شاہد آفریدی نے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کو کام سے کام رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی ٹیم ورلڈکپ کھیلنے گئی ہوئی ہے آپ میڈیا پر بیان بازی کررہے ہیں، خدا کیلئے اپنی کرسی کو مضبوط کریں۔


متعلقہ خبریں