مسلسل چوتھی شکست کے بعد کپتان بابر اعظم کا بیان آگیا

babar azam

جنوبی افریقہ سے میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اس جیت کی ہمیں بہت ضرورت تھی ، شکست مایوس کن ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید بھاری کمی کا امکان

تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہ بہت مایوس کن ہے، ہم نے اچھی واپسی کی لیکن ہم 10-15 رنز کم تھے۔

میرے خیال میں فاسٹ باؤلرز نے جس طرح گیند بازی کی، انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن بدقسمتی سے نتیجہ ہمارے حصے میں نہیں آیا۔

ڈی آر ایس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ گیم کا حصہ ہے، یہ امپائر کی کال ہے لہذا میرے خیال میں یہ صرف گیم کا حصہ ہے۔

سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ فاتح

مجھے لگتا ہے کہ یہ سب کیلئے مایوس کن ہے، ہمارے پاس یہ میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں رہنے کا موقع تھا لیکن ہم نے اسے کھو دیا۔

ہم اپنے اگلے تین میچوں میں اپنی پوری کوشش کریں گے، دیکھتے ہیں تین میچوں کے بعد ہم کہاں کھڑے ہوتے ہیں۔


متعلقہ خبریں