آسٹریلیا سے شکست، بابراعظم نے ملبہ فیلڈنگ، بولنگ پر ڈال دیا

babar azam بابر اعظم

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ناقص فیلڈنگ اور بالنگ پر ڈال دیا۔

میچ کے اختتام پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پریزنٹیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فیلڈرز نے اہم مواقعوں پر کیچز ڈراپ کیے جبکہ لائن و لیتھ پر بالنگ نہیں کروائی گئی جس کی وجہ سے آسٹریلوی بیٹرز نے کھل کر کھیلا۔

دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے،عامر کی قومی ٹیم پر تنقید

ابتدائی 10 اوورز میں اپنی بالنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر ہدف تک پہنچنے کے امکانات تھے تاہم پارٹنرشپ قائم نہ رکھ سکے، جس کا نقصان ہوا۔


متعلقہ خبریں