ہم سمجھتے تھے کہ280رن تک ہدف ملے گا،بھارتی کپتان

rohit sharma

ورلڈکپ2023 کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان سے جیتنے کے بعدبھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نےکہاکہ ہمارے بالرز نے اچھی بالنگ کی، ہم سمجھتے تھے کہ280رن تک ہدف ملے گا۔

ہم  نے انڈین بولرز کو کچھ زیادہ عزت دی جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا چلا گیا، ثقلین مشتاق

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ شروع ہونے سے پہلے ہی ہماری ٹیم فارم میں تھی، پاکستانی ٹیم کو آسان ہدف نہیں سمجھا۔

بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہمارے بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی۔

دوسری جانب بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وکٹیں تیزی سےگرنے کی وجہ سے شکست ہوئی ہے۔

بھارت کے ہاتھوں عبرت ناک شکست، قومی ٹیم کا رن ریٹ بری طرح گر گیا

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔

انہوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی۔


متعلقہ خبریں