ورلڈ کپ: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈکپ 2023  کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

نریند مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف باآسانی ڈیون کونے اور رویندرا کی سنچریوں کی بدولت 36 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کے کونوے نے 152 جب کہ رویندرا نے 123 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلینڈ کے سیم کرن نے ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کے جوئے روٹ نے 77 رنز سکور بنائے جبکہ کپتان جوز بٹلر نے 43 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جونی بیراسٹو33،ہیری بروک25 اور لیام لیونگسٹن کے 20رنز بنا پائے۔

آئی سی سی کے 3 نئے قوانین جو ورلڈکپ 2023 کو انتہائی دلچسپ بنادیں گے

نیوزی لینڈ ٹیم کے بولرمیٹ ہنری نے 3 انگلش کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ رچن روندرا اورٹرینٹ بولٹ کی ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ورلڈکپ، دنیا کا سب سے بڑا بھارتی اسٹیڈیم افتتاحی میچ میں شائقین سے خالی

نیوزی لینڈ کی طرف سے پلیئنگ الیون میں کپتان ٹام لیتھم، ڈیون کونوائے، ول یونگ، رچن روندرا، ڈیری مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہینری، جیمز نیشم اور میٹ ہینری ٹیم کا حصہ ہیں۔

دفاعی چیمپیئنز انگلینڈ کی طرف سے کپتان جوس بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، عادل رشید، مارک ووڈ اور لائم لوونگسٹن پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔


متعلقہ خبریں