جنوبی افریقہ بیٹر کوانٹن ڈی کاک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کوانٹن ڈی کاک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپرکوانٹن ڈی کاک ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔

نسیم شاہ کے ٹیم میں نہ ہونے کی وجہ سے بہت فرق پڑے گا، محمد وسیم

پروٹیز پلیئر نے اب تک 140 میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی ہے، انہوں نے 44.85 کی اوسط سے 5 ہزار 966 رنز بنائےہیں۔

ڈی کاک کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ مجموعی اسکور 178 ہے جبکہ ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں اور 29 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

انہوں نےبطوروکٹ کیپر 183 کیچز پکڑے ہیں جبکہ 14 بلے بازوں کو اسٹمپ آئوٹ کیا۔

ہرشا بھوگلے نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی انجری کو پاکستان کیلئے بڑا نقصان قرار دیدیا

جنوبی افریقہ کے 30 سالہ کرکٹر نے 2013ء میں نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔


متعلقہ خبریں