قذافی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ پولز کی بتیاں بجھنے کی وجہ تکنیکی خرابی نکلی

qazafi stadium

پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران سٹیڈیم کی بتیاں آخر کیوں بند ہوئیں؟ وجہ سامنے آ گئی


ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ کے دوران اچانک  سٹیڈیم میں لائٹس بند ہوگئیں جس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جب قومی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی تو اچانک ٹاورز کی بتیاں بجھ گئیں۔

پاک بھارت کرکٹ بحالی:وہی کرینگے جو ہماری حکومت کہے گی ، بھارتی وفد

قذافی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ ٹاورز اچانک بند ہونے سے سٹیڈیم کے ایک حصہ میں اندھیرا ہو گیا اور میچ روک دیا گیا۔

سٹاف نے کچھ دیر بعد ٹیکنیکل فالٹ دور کر کے فلڈ لائٹس بحال کر دیں اور رکا ہوا میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔

 


متعلقہ خبریں