پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم کا بولنگ یونٹ دنیا کا بیسٹ یونٹ ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ”ایشیا کپ 2023جہاں کرکٹ وہاں ہم” میں ثقلین مشتاق نے کہا ہےکہ پاکستانی ٹیم جس جارحانہ انداز میں اٹیک کرتی ہے یہ صلاحیت دنیا کی کسی دوسری ٹیم کے پاس نہیں ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کے بولڈ کرنے پر ویرات کوہلی سکتے میں آگئے
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت ٹیم کے پاس وہ ایگریشن نہیں ہے جو ہمارے پاس ہے، ہمارا مائنڈ سیٹ اپ ہے وہ ان کے پاس نہیں، ان کے پاس ڈسپلن ہے لیکن وہ بعض اوقات ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔
ایشیا کپ، شاہین آفریدی نے ڈی ویلیئرز کو غلط ثابت کر دیا
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس جتنا ٹیلنٹ ہے وہ دنیا میں کہیں نہیں ہے، اگر ہم بھارت کی بات کریں وہ اپنی کرکٹ پر کتنا خرچ کر رہا ان گراس سوٹ پر کتنا پیسہ لگتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ پر کتنا پیسہ خرچ ہوتا ہے اس کے علاوہ آئی پی ایل میں پلیئرز کو کتنا پیسہ دیا جاتا ہے۔
اس کے باوجود ہم پوری دنیا کا مقابلہ کر رہے ہیں، اور دنیا میں ون ڈے میں نمبرون ٹیم ہیں۔