خوشاب ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ظفر بلوچ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
سردار ظفر خان بلوچ حلقہ پی پی 83 خوشاب سے ضمنی انتخاب لڑ رہے تھے،پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی ، جے یو آئی کے کسی امیدوار نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔
گلگت بلتستان انتخابات، جماعت اسلامی اور ن لیگ کا دو حلقوں میں انتخابی اتحاد ہو گیا
سردار ظفر خان بلوچ کی بلا مقابلہ کامیابی پر حلقے بھر میں جشن کا سماں ہے، جبکہ کارکنوں اور حامیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پارٹی قیادت کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔
