اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ثنا یوسف قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی۔
فیصلے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ثنا یوسف کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کا اسپیڈی ٹرائل ہوا،ٹرائل کورٹ میں ہر چیز ثابت ہوئی ،ملزم کا ثنا کے گھر میں آنا ثابت ہوا،اس کے فنگر پرنٹس میچ ہوئے ، اس کی لوکیشن اسلام آباد کی نکلی۔
2 گواہوں نے ملزم کی شناخت کی ، یہ بڑا زبردست فیصلہ ہے ،فیصلےسے متعلق انہوں نے بتایا کہ ملزم کو 302 میں سزائے موت دی گئی ہے ، گھر میں غیر قانونی داخل ہونے پر 10 سال، ثنا یوسف کا موبائل اٹھانے پر بھی 10 سال قید کی سزاسنائی گئی ہے،اس کے علاوہ 24 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
