لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ پاس آؤٹ ہونے والے بچے مزید جتنا پڑھنا چاہتے ہیں ہم پڑھائیں گے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں گئے تو وہاں انٹرنیٹ کے مسائل تھے۔ اور آئی ٹی کی بہتری کے لیے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم سب کے لیے ہونی چاہیئے۔ اور اسے طبقات میں تقسیم نہیں ہونا چاہیئے۔ ملک بھر میں پونے کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ تاہم معیاری تعلیم کے لیے ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کوئٹہ اور جعفرآباد میں بھی بنوقابل پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔ اور گوادر میں ہونے والے پروگرام میں خواتین کی اکثریت تھی۔ پرسوں لورالائی جا رہا ہوں وہاں بھی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ جبکہ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ساہیوال میں بھی آئی ٹی کی تعلیم شروع ہو چکی ہے۔
بنو قابل پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چترال کے پہاڑی علاقوں میں بھی 10 ہزار سے زائد طلبا نے ٹیسٹ دیا ہے۔ ہزارہ، مردان، پشاور، جنوبی اضلاع میں بھی پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ اور مظفرآباد میں شدید ترین گرمی میں نوجوانوں نے بنوقابل کا ٹیسٹ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے مزید جتنا پڑھنا چاہتے ہیں ہم پڑھائیں گے۔ بلوچستان میں بے شمار مسائل ہیں۔
