لاہور: پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 8 مختلف ٹرینیں بند کرنے کا فیصلہ مہنگے ایندھن کے علاوہ مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے بھی کیا گیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق بند ہونے والی ٹرینوں میں بولان میل، خوشحال خان خٹک، مہران ایکسپریس شامل، ماروی ایکسپریس، سمن سرکار ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کیلئے بری خبر؛ فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
انہوں نے کہا کہ آپریشنل اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے۔
