لاہور: شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرے گا۔
ذرائع کے مطابق شان مسعود کی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے متعلق آخری فیصلہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کریں گے۔ جو اس وقت ایران کے دورے پر ہیں۔
قومی ٹیم کی وطن واپسی پر ہیڈ کوچ سرفراز احمد ٹور رپورٹ بورڈ کو پیش کریں گے۔ جس کی روشنی میں آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق فی الحال پی سی بی کی ترجیح آسٹریلیا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز ہے۔ جس کے لیے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قانون کی خلاف ورزی،آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو سزا سنا دی
واضح رہے کہ پاکستان اپنی اگلی ٹیسٹ سیریز جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔
