ملک میں آئندہ پانچ سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 2.28ملین میٹرک ٹن کااضافہ متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری مالی سال 26-2025 کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قومی کھپت کا تخمینہ 18.64 ملین میٹرک ٹن ہے جبکہ مالی سال 30-2029میں پٹرولیم مصنوعات کی طلب 20.92 ملین میٹرک ٹن تک بڑھنےکا امکان ہے ۔
بھارت، پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ
آئل سیکٹر کے اعداد و شمار کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران پیٹرولیم منصوعات کی مقامی طلب میں2.28 ملین میٹرک ٹن یعنی 12 فیصد سے زیادہ کا اضافہ متوقع ہے ۔
واضح رہے اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔
