بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں 78 رن سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی ٹیم 437 رن کے ہدف کے تعاقب میں 358 رن بنا کر آوٹ ہو گئی ، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 94 رن بنا کر نمایاں رہے۔ شان مسعود بطور ٹیسٹ کپتان بارویں مرتبہ ٹیسٹ میچ ہار گئے۔
پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 278 اور دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 232 اور دوسری اننگز میں 358 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل بڑا دھچکا
مشفیق الرحیم نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں سنچری اسکور کیا ، بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں، لٹن داس نے پہلی اننگ میں 126 اور دوسری میں 69 رنز بنائے جس پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسری مرتبہ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا ، اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کو پاکستان میں وائٹ واش کیا تھا۔
