این ڈی ایم اے(ndma) نے ملک میں ممکنہ موسمی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا، 12سے 24 گھنٹوں میں پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
الرٹ کے مطابق اسلام آباد ،مری،راولپنڈی، اٹک،چکوا ل،جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش متوقع ہے، چترال، دیر، سوات،کالام،مینگورہ،مالاکنڈ، بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں میں بارش متوقع ہے۔
پنجاب میں آج رات سے 23مئی تک تیزبارش متوقع
کوئٹہ، ژوب،زیارت،قلعہ سیف اللہ، چمن، پشین اورسبی میں بارش کا امکان ہے،اسکردو، ہنزہ، نگر، غزر، دیامر،گلگت،گھانچے، استورمیں بھی بارش متوقع ہے۔
خرمنگ، شگر، مظفرآباد، باغ،راولاکوٹ، حویلی،پونچھ اور وادی نیلم میں بارش کا امکان ہے،بارش کے ساتھ مختلف علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
