سابق پاکستانی ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر کو برطانوی شہریت کیساتھ پاسپورٹ بھی مل گیا ہے۔
محمد عامر کی اہلیہ برطانوی شہری ہیں ، فاسٹ بولر نے چند سال قبل برطانوی شہریت کیلئے درخواست دے رکھی تھی، جس کے بعد اب انہیں باقاعدہ طور پر شہریت دے دی گئی ہے۔
برطانوی شہریت حاصل کرنے کے بعد محمد عامر اب انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں بطور مقامی کھلاڑی شرکت کرسکیںں گے جس سے ان کے لیے مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
بنگلہ دیش کیخلاف دونوں ٹیسٹ میں کئی غلطیاں کیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، شان مسعود
اس کے علاوہ وہ بطور برطانوی شہری آئی پی ایل سمیت دنیا بھر کی مختلف کرکٹ لیگز میں بھی باآسانی شرکت کرسکیں گے۔
پاکستانی شہریت برقرار رکھنے کیلئے محمد عامر کو نیشنل آئیڈینٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی کیلئے درخواست دینا ہوگی جب کہ این آئی سی او پی حاصل کرنے کے بعد وہ نئے پاکستانی پاسپورٹ کے لیے بھی اپلائی کرسکیں گے۔
